گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے متعلق اقدامات کر رہی ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی میں سینیٹ میں بھی وہاں کی نمائندگی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے معاملے میں قومی قانون کو دیکھنا اور کشمیر کاز کو مدنظر رکھنا ہے۔اپوزیشن کو اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے۔فروغ نسیم نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پورا پیکج ہے جس کو باریک بینی سے دیکھا گیا تاکہ کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تکنیکی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق جو علاقہ جس ملک میں آئے وہاں اُس کی انتظامیہ چلتی ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو کیا وہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر منظور کی۔جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔اس معاملے کی آڑ میں ایک جماعت نے عجب رویہ اپنایا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پی پی کی کرپٹ گورننس سے ملک کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں بھرپور الیکشن لڑنا ہو گا کیونکہ پی پی کی وجہ سے وہاں کی صورتحال بہت خراب پے۔فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور کسی کو این آر او بھی نہیں ملے گا۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کے تحت بلدیاتی حکومت کو پورے سندھ میں لانا چاہئیے۔نئے صوبے بنانے سے متعلق ابھی کوئی بحث نہیں ہے۔آئندہ حکومت سے متعلق مجھے بڑی تواقعات ہیں کیونکہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم پاکستان سندھ میں پرفارم کر رہی ہے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

5 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

17 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

25 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

34 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

50 mins ago