ای وی ایم، دو تین روز میں پتہ چلے گا کہ اتحادیوں کو کس طرح راضی کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سٹیک ہولڈرز کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آپ اجلاس کریں قانون سازی ہو جائے گی . 92 نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ جو بھی حکمران آتا ہے وہ عدلیہ اور میڈیا کو دبانا اپنا فرض سمجھتا ہے .

دو تین روز میں پتہ چلے گا کہ اتحادیوں کو کس طرح راضی کیاگیا . بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان کو سٹیک ہولڈرز کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آپ اجلاس کریں قانون سازی ہو جائے گی . بل اگر منظور بھی ہو جائے تو الیکشن کمیشن پابند نہیں ہو گا کہ وہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرائے . دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے 21 قانونی مسودات پر قانون سازی کیلئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا، کمیٹی کا آٹھ ہفتوں میں ایک اجلاس بھی نہیں ہوا ،حکومتی ارکان کے عدم تعاون کے باعث ضابطے سے متعلق دائرہ کار کی شرائط کار کو حتمی شکل نہ دی جا سکی،قومی مفاد خاص طورپر عوام پر وسیع اثرات کی حامل قانون سازی اتفاق رائے اور مشاورت سے ہونی چاہیے،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر مشتمل سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی انتخابی اصلاحات کے پورے پیکج کو زیرغور لائے،سپیکر کی تشکیل کردہ یہ پارلیمانی کمیٹی انتخابات (ترمیمی) بلز2021 سمیت انتخابی اصلاحات کا پیکج اتفاق رائے سے تیار کرے،دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی اصلاحات کا جائزہ لے کر متفقہ طورپر منظوری دے،قومی اسمبلی سے منظور اور سینٹ سے نہ منظور ہونے اور مشترکہ اجلاس کو بھجوائے گئے بل کمیٹی برائے قانون سازی میں زیرغور لائے جائیں . . .

متعلقہ خبریں