ای وی ایم، دو تین روز میں پتہ چلے گا کہ اتحادیوں کو کس طرح راضی کیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سٹیک ہولڈرز کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آپ اجلاس کریں قانون سازی ہو جائے گی۔92 نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ جو بھی حکمران آتا ہے وہ عدلیہ اور میڈیا کو دبانا اپنا فرض سمجھتا ہے۔دو تین روز میں پتہ چلے گا کہ اتحادیوں کو کس طرح راضی کیاگیا۔
بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان کو سٹیک ہولڈرز کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آپ اجلاس کریں قانون سازی ہو جائے گی۔بل اگر منظور بھی ہو جائے تو الیکشن کمیشن پابند نہیں ہو گا کہ وہ ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کرائے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے 21 قانونی مسودات پر قانون سازی کیلئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا، کمیٹی کا آٹھ ہفتوں میں ایک اجلاس بھی نہیں ہوا ،حکومتی ارکان کے عدم تعاون کے باعث ضابطے سے متعلق دائرہ کار کی شرائط کار کو حتمی شکل نہ دی جا سکی،قومی مفاد خاص طورپر عوام پر وسیع اثرات کی حامل قانون سازی اتفاق رائے اور مشاورت سے ہونی چاہیے،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں پر مشتمل سپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی انتخابی اصلاحات کے پورے پیکج کو زیرغور لائے،سپیکر کی تشکیل کردہ یہ پارلیمانی کمیٹی انتخابات (ترمیمی) بلز2021 سمیت انتخابی اصلاحات کا پیکج اتفاق رائے سے تیار کرے،دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی اصلاحات کا جائزہ لے کر متفقہ طورپر منظوری دے،قومی اسمبلی سے منظور اور سینٹ سے نہ منظور ہونے اور مشترکہ اجلاس کو بھجوائے گئے بل کمیٹی برائے قانون سازی میں زیرغور لائے جائیں۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

13 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

20 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

26 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

34 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

43 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

59 mins ago