بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کیخلاف اپوزیشن اراکین کا بلوچستان اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوا۔ اپوزیشن کا بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کےخلاف اسمبلی اجلاس سے واک واٹ۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنا سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کا فیصلہ ہے۔ زابد علی ریکی نے کہا کہ بلوچستان کے اختیارات بلوچستان اسمبلی کے پاس ہوں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ یہ حکومت وفاق سے چل رہی ہے۔ زرک مندوخیل نے کہا کہ جی ہاں بالکل یہ حکومت وفاق کے مشورے سے چل رہی ہے۔