ثاقب نثار کا طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ تھا،جاوید لطیف بھی بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق چیف جج رانا شمیم کے انکشافات قومی مفاد کا معاملہ ہے ۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا طاقتور لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ بنا ہوا تھا۔، جج ارشد ملک کی ویڈیو اور جسٹس شوکت صدیقی کے بیان کی تحقیقات کرلی جاتی تو اسی وقت چیزیں بے نقاب ہوجاتیں، حکومت غیرآئینی طریقے سے بنائی گئی مگر ہم اسے غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں ۔پروگرام میں شریک وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا

کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان نواز شریف کو سزا دینے والے بنچ کا حصہ نہیں تھے، اس کے بعد ان کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ہے، انکشافات کا مقصد 17تاریخ کو عدالت میں لگے کیس پر اثرانداز ہونا ہے، کیا عدالتوں میں نواز شریف اور شہباز شریف کے سوا کوئی مسئلہ نہیں ہے،عدالتیں نواز شریف سے منی ٹریل مانگ رہی تھیں وہ میڈیکل رپورٹس دکھاتے رہتے ہیں۔ علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ واحد جماعت ہے جو عدلیہ پر دباؤ ڈالتی آئی ہے، سابق جج ملک قیوم کے معاملہ میں سیف الرحمٰن اور شہباز شریف کا کردار سب کے سامنے ہے، جسٹس رفیق تارڑ نے ن لیگ کیلئے کیا کام کیا تھا کہ انہیں صدر پاکستان بنایا گیا، جسٹس سعید الزماں کو بھی گورنر سندھ بنا کر نوازا گیا۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

7 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

19 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

27 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

36 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

52 mins ago