سعودیہ میں عید الاضحی سے قبل موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں اس بار شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ اگرچہ بارشیں بھی ہو رہی ہیں، تاہم گرمی کی شدت برقرار رہے۔ کئی مقامات پردرجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کا دوپہر کے وقت باہر نکلنا محال ہو گیا ہے۔ تاہم عید الاضحٰی کے آغاز سے قبل ایک اچھی خبر آ گئی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں پانچ روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
مختلف ریجنز میں جمعرات سے پیر تک بارشیں ہوں گی۔ اس وقت بھی نجران، جازان اور عسیر سمیت کئی ریجنز میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جن کی وجہ سے یہاں پر طغیانی آ گئی ہیے۔ جس کے بعد محکمہ شہری دفاع نے وارننگ جاری کی ہے کہ نشیبی علاقوں میں بلاضرورت جانے سے گریز کیا جائے ۔

خصوصاً سیر و تفریح کے لیے اس خراب موسم میں جانے سے باز رہیں کیونکہ کئی وادیوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے اور کئی مقامات پرکئی فٹ گہرا پانی بھی کھڑا ہوچکا ہے۔

موسم سے متعلق ہدایات اور وارننگز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ آج ہفتہ کے روز جازان، عسیر،نجران، ریاض اور مشرقی ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ اس کے علاوہ گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی جس سے حدِ نگاہ متاثر ہو گی۔ آج سب سے زیادہ گرمی حفر الباطن اور رفحا میں ہو گی جہاں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا اور السودة کا درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ہوگا۔ دوسری جانب حج مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔حج مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ حج کے روز ظہر کے بعد بارش کا بھی امکان ہے۔ عازمین کو حج کے دوران موسم کی صورت حال سے باخبر رکھنے کے لیے موسمی خبرنامے پیش کیے جائیں گے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری میں ملک میں بجلی مہنگے کا اعتراف…

4 mins ago

معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملکی معیشت کو جدید خطوط پر…

28 mins ago

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید لنک روڈ پر پولیس اور سفید کرولا گاڑی میں…

36 mins ago

پی ٹی آئی میں کوئی پنجابی پختون گروپ نہیں، شاندانہ گلزار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پی ٹی آئی میں گروپنگ کی تردید…

53 mins ago

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ…

1 hour ago

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی…

2 hours ago