ایف آئی اے کی کارروائی ٗ 16کروڑ سے زائد کا غبن کرنے والا یوٹیلیٹی سٹور کا انچارج گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 16کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتار کرلیا، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپراسٹور کھول رکھا تھا . تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی ایکارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 16کروڑسے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتارکرلیا .

ایف آئی اے نے بتایا کہ مختاروسیم نامی ملزم گلشن حدیدیوٹیلیٹی اسٹورکاانچارج تھا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے1کروڑ27لاکھ کا فراڈ کیا تھا . حکام نے بتایاکہ تحقیقات میں ملزم کی جانب سے16کروڑروپے غبن کے شواہدملے ہیں، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپراسٹور کھول رکھا تھا . ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے . . .

متعلقہ خبریں