ایف آئی اے کی کارروائی ٗ 16کروڑ سے زائد کا غبن کرنے والا یوٹیلیٹی سٹور کا انچارج گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 16کروڑ سے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتار کرلیا، غبن کردہ رقم سے ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپراسٹور کھول رکھا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی ایکارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 16کروڑسے زائد کا غبن کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹور کے انچارج کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ مختاروسیم نامی ملزم گلشن حدیدیوٹیلیٹی اسٹورکاانچارج تھا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے1کروڑ27لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔حکام نے بتایاکہ تحقیقات میں ملزم کی جانب سے16کروڑروپے غبن کے شواہدملے ہیں، غبن کردہ رقم سے

ملزم نے ڈیفنس میں ایک سپراسٹور کھول رکھا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

Recent Posts

عوام کو اب الف لیلیٰ کی کہانیوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، سربراہ سے محروم جماعتوں کا ہمیشہ یہی انجام ہوتا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…

2 mins ago

کوئٹہ سے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…

5 mins ago

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

8 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

12 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

13 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

16 mins ago