پی آئی اے کا مسافر دورانِ پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا . تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے .

اسلام آباد سے راس الخیمہ جانے والی پرواز میں مسافر کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی . ترجمان پی آئی اے کے مطابق 40 سالہ مسافر معذاللہ خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا . پرواز کے راس الخیمہ پہنچنے پر مسافر کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی . اس سے قبل 22 ستمبر 2021ء کو اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں . کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کو مسلسل 9 گھنٹےتک جہاز کے اندر بٹھائے رکھا گیا . .

متعلقہ خبریں