مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ اُن سے غلطی ہو گئی۔اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔آصف زرداری آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔
مریم نواز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق صدر نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔احستاب عدالت نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔آصف زرداری اپنے وکیل فاروق نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ارسس ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں میں نیب کو اپنی ہی اپیلوں پر دلائل دینے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نیب نے آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے تو موجود ریکارڈ پر فیصلہ کر دینگے۔

پیر کے روز سماعت کے دوران نیب کی طرف سے اپنی ہی اپیل پر دلائل دینے کیلئے مزید وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیاکہ ہمیں التوائ چاہیے، آئندہ سماعت پر دلائل دینگے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ یہ 2014 کی اپیلیں ہیں، آپکو اور کتنا وقت چاہیے،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ دو نئے ترمیمی آرڈیننس آ گئے ہیں اور متعلقہ پراسیکیوٹر دلائل دینگے،جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ اِن اپیلوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے کیا تعلق ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ خود دیکھ لیں کہ نیب کتنی بار التوا مانگ چکا ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اس اپیل پر نیب کی طرف سے کون دلائل دے گا، نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ جہانزیب بھروانہ صاحب اپیلوں پر دلائل دینگے،چیف جسٹس نے کہاکہ جہانزیب بھروانہ صاحب کو ہم بالکل آخری موقع دے دیتے ہیں، اگر آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے تو ہم اپیل پر فیصلہ کر دیتے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہمیں دلائل دینے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیں،چیف جسٹس نے کہاکہ دو ہفتوں کا وقت دے رہے ہیں، نیب کے پاس آخری موقع ہے،عدالت نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت…

2 mins ago

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

5 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

12 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

20 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

27 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

34 mins ago