امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاک، افغان تعلقات کی اہمیت اور ملکی سیاسی و اقتصادی مسائل پر پارٹی پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔