سندھ اسمبلی: اپوزیشن کی نسلہ ٹاور پر قرارداد پیش کرنے کی ضد

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی طرف سے نسلہ ٹاور پر مشترکہ قرار داد پیش کرنے کی ضد کی گئی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو نے تجاوزات کے حوالے سے قرار داد پیش کر دی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں نے اپنی جمع پونجی رہائشی منصوبوں میں لگائی۔قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت تعمیراتی منصوبوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔قرار داد پر تنقید کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رکن شہر یار مہر نے کہا کہ حکومتی اراکین بھول گئے ہیں کہ سندھ میں ان کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرار داد میں سندھ اسمبلی کا غلط استعمال نہ کیا جائے، یہ قرار داد ان افسران کو تحفظ فراہم کرنا ہے جنہوں نے غلط کام کیا۔رکنِ پیپلز پارٹی ندا کھوڑو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چھت سب کے پاس ہو، کسی کو چھت سے محروم کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے، کراچی کا نسلہ ٹاور ہو یا وزیرِ اعظم کا بنی گالہ ہی کیوں نہ ہو۔شہر یار مہر نے کہا کہ یہ تو آپ ایک غیر قانونی کام کو قانونی قرار دینا چاہتی ہیں، جتنے ممبرز نے اس پر سائن کیا ہے ان کو جیل میں ہونا چاہیئے، ایسی قرار داد لا کر اپنے کالے کرتوت کو کور دے رہے ہیں۔رکنِ پیپلز پارٹی مکیش چاؤلہ نے کہا کہ 2002ء سے 2008ء تک یہ بھی چائنہ کٹنگ کے ساتھ تھے، میں سب کے بارے میں بعد میں بات کروں گا۔
رکنِ پیپلز پارٹی ذوالفقار شاہ نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے لوگ ہماری حکومت کی طرف دیکھتے ہیں، جبکہ سندھ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، لوگ ساری زندگی کی جمع پونجی لگا کر گھر بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، عدالتیں نظرِ ثانی کریں، جن کے بڑے گھر ہیں ان کو ضرور گرائیں۔ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ ہم نسلہ ٹاور کے لیے قرار داد لا رہے ہیں، پوری قرار داد میں نسلہ ٹاور کا ذکر نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے گورنمنٹ اداروں سے پراپرٹی کے کاغذات لیے، ان کو نہیں ہٹایا جاتا ہے، افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago