انشاء اللہ کرونا وبا ختم ہو گی،اگلے سال ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے ہوئے حج پر جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللہ اس وقت حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور منیٰ سے ہوتے ہوئے وہ عرفات کے میدان میں پہنچیں گے۔ سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کے مطابق جس کو عالم اسلام کے تمام ممالک کی اور فقہا ء ، علماء کی تائید حاصل ہے ، اس سال 60 ہزار سعودی اور غیر سعودی حجاج جو سعودی عرب کے اندر موجود ہیں وہ حج کریں گے جو افراد بغیر این او سی ، بغیر تصریح کے حج کیلئے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں یا حج کرنا چاہتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا قطعی طور پر شرعاً اور قانوناً جائز نہیں ہے۔
بغیر اجازت کے اور ان حالات میں مشاعر مقدسہ میں داخل ہوں۔

لہذ ہم سعودی عرب کی حکومت ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان، سعودی عرب کی وزارت خارجہ ، سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ ، وزارت مذہبی امور ، وزارت صحت ان سب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ، تمام پاکستانیوں سے بالخصوص اور مسلمانوں سے بالعموم یہ گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بغیر اجازت کے ، بغیر نظم کے حج کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ گرفتار ہوتے ہیں تو اس سے آپ کیلئے ، آپ کے اہل خانہ کیلئے، آپ کے سفارتخانہ کیلئے آپ کے ملک کے لیے پریشانی ہوتی ہے۔

انشاء اللہ یہ وبا ختم ہو گی اور اگلے سال باذن اللہ ہم سب لبیک اللھم لبیک کی صدائیں لگاتے ہوئے ہم حج پر جائیں گے۔ میں ایک بار پھر گذارش کروں گا کہ کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس حج کی اجازت نہیں ہے ، جو حج کے نظم میں نہیں ہے وہ مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں نہ جائے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

43 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

48 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

51 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

1 hour ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

1 hour ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

1 hour ago