مسلم لیگ (ن) میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔عظمیٰ بخاری نے پی ایف یو جے کو مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس آف پاکستان کی طرف سے پی ایف یو جے کو آزادی صحافت کا ایوارڈ ملنا قابلِ تحسین ہے، مسلم لیگ (ن) میڈیا کی آزادی اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہر وردی اور بغیر وردی والے ڈکٹیٹر کا مشغلہ رہا ہے، جمہوریت کے لئے جتنی جدوجہد اور قربانیاں سیاستدانوں کی ہیں اتنی ہی صحافیوں کی ہیں، کنٹرولڈ میڈیا ڈکٹیٹر شپ کی پہلی نشانی ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بعد عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ صحافیوں نے آمرانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ہے، عمران خان کو میڈیا نے ہیرو بنایا پھر اسی عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد سب سے پہلے میڈیا کی زبان بندی کی، عمران خان کو ہر سچ بولنے والا اور ان کی کرپشن کے کارنامے بے نقاب کرنا والا صحافی اپنا دشمن لگتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے مشکل حالات میں حق اور سچ کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑا، ہم شہزاد ذوالفقار، ناصر زیدی اور ذوالفقار مہتو سمیت تمام ورکنگ جرنلسٹ کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) جمہوریت پسند، اظہارِ رائے اور میڈیا کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام کرتی ہے۔

Recent Posts

اداکارہ اریج چوہدری نے اسلحے کی مدد سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسلحے کی…

8 mins ago

کامران غلام نے اپنے ڈیبیومیچ پر کیپ نہ ملنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو اور کیپ کے انتظار کی دلچسپ…

12 mins ago

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

2 hours ago

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

3 hours ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

3 hours ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago