رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں اور۔۔۔ فواد چوہدری کے سابق چیف جج گلگت بلتستان پر سنگین الزامات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم لندن میں نوازشریف کے خرچے پر رہ رہے ہیں ،جو حلف نامہ دیا اس کی فیس نوازشریف نے دی،(ن) لیگ نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمان سے کل بدھ کو منظور کرائیں گے،اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے۔ وہ منگل کو الیکشن

کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کو جب سپریم کورٹ طلب کیا گیا تو (ن )لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا تھا، ن لیگ نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا، ایک ایسے شخص کی طرف سے جعلی بیان سامنے لایا جو ن لیگ کے لیڈروں کا پروردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ یہ شخص لندن میں نواز شریف کے خرچے پر رہ رہا ہے، اس کے حلفیہ بیان کی فیس بھی نواز شریف فیملی نے ادا کی، حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب افراد کو اداروں کے خلاف استعمال کر کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائیگی تو بحران پیدا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملہ کا نوٹس لیا ہے جو مناسب اقدام ہے، توہین عدالت پر ذمہ داران کو آج طلب کیا گیا ہے، اس معاملہ پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی اور عمران خان کا ذاتی نہیں، قومی ایجنڈا ہے، ہر الیکشن میں ہم اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں، جب اصلاحات کی طرف جاتے ہیں تو اپوزیشن شور مچانا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کل کے اجلاس میں ہمارے ساتھ بیٹھے، ان اصلاحات پر کھلے دل سے غور کرے، اپوزیشن کو جو ترامیم چاہئیں وہ لے آئے، اس پر بحث کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات لازمی ہیں، کل ہم یہ بل پاس کروا رہے ہیں، تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات، جوڈیشری، میڈیا اور سیاسی نظام میں اصلاحات لازمی ہونی چاہئیں، ہم ان پر مل جل کر آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات جو بھی بات کی، حکومت اور کابینہ کی پالیسی کے تحت کی، انفرادی حیثیت سے الیکشن کمیشن اور اداروں کا احترام کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن اس موقف کو مثبت انداز میں لے گا۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت…

1 min ago

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

4 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

11 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

19 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

27 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

33 mins ago