صحت کارڈ سے کتنی رقم کا مفت علاج کروایا جاسکتا ہے؟ کارڈ کے بارے میں اہم معلومات جانیں

ساہیوال(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے دو ڈویژن ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کیلئے صحت سہولت کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔عمران خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غریبوں کو علاج معالجے کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب صوبے پنجاب میں رہنے والے ہر گھر کو صحت کاڈر کی سہولت حاصل ہے۔اس کارڈ کے ذریعے سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج مفت کروایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کے ہر گھر کیلئے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کرواسکتے ہیں جبکہ علاج کسی بھی سرکاری اور نجی اسپتالوں سے کروایا جاسکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے مطابق اس اسکیم کے ذریعے عوام کو مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کارڈ حاصل کرنے والے شخص کو سالانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروانے کی سہولت موجود ہوگی ، 8 کروڑ سے زائد افراد کو صحت کی مفت سہولت دی جائے گی ، کسی بھی طرح کی سجری، اینجو پلاسٹی، کینسر سمیت دیگر امراض کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔
سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت موجود ہوگی جبکہ ملک میں موجود 150 سے زائد اسپتالوں میں مفت علاج کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ اب تک صحت سہولت کارڈ کی سہولت صرف صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موجود ہے۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

8 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

13 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

13 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

22 mins ago