لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں اسموگ کی زیادتی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں اسموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی سمیت اہم تجاویز تیار کر لیگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی۔جبکہ تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔ نجی اسکول کو بسیں چلانے کی ہدایت کرنا بھی تجاویز میں شامل ہے۔ ان تجاویز میں اسموگ کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ٹریفک کم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ اس ضمن میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے 10 تجاویز تیار کی ہیں۔
سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی تیار کردہ تجاویز کو انٹرمنسٹیریل کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹر منسٹریل کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،اس اجلاس میں مندرجہ بالا تجاویز پر غور کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی۔جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور میں اسموگ کی صورتحال تشویشناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ لاہور کی فضا سے اسموگ کے گدلے بادل چھٹ نہیں سکے۔ گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ میں کمی کے لیے اینٹی اسموگ اسکواڈ قائم کیا گیا تھا۔ یہ اسکواڈ صنعتوں کا معائنہ کرے گا اور صنعتی یونٹس کو جرمانہ یا سیل کر سکے گا۔ ان ٹیموں کی سربراہی محکمہ تحفظ ماحول کے افسران کریں گے، ٹیم میں پولیس، واسا، لیسکو اور میونسپل کارپوریشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…