سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی اچانک روکنا پڑ گئی، وجہ کیا بنی؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی روک دی گئی ہے۔80لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے محکمہ ریونیو
نے 19نومبر کو جائیدادوں کی نیلامی کرنا تھی۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 19 نومبر کو ہونیوالی نیلامی روک دی۔ریونیو جج نے نیلامی کا عمل روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کیا۔اے سی کینٹ اور اے سی رائیونڈ کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔15 دسمبر تک نوازشریف کے گھروں کی نیلامی کو روکا گیا ہے۔نوازشریف کے بھتیجے کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا گیا۔اے سی کینٹ اور اے سی رائیونڈ کو نیلامی نہ کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کی پراپرٹی فروخت کرنے کے لیے متحرک ہو گئی تھی جس کے تحت محکمہ ریونیو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کے پر نوٹس آویزاں کیا۔محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ محکمہ ریونیو کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ جبکہ اس نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریونیو نے نیب لاہور اور پنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ خیال رہے کہ 2018ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب عدالت کی جانب سے سزا دی گئی تھی جس کے تحت سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جُرمانہ بھی عائد کیا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پرکوئی جُرمانہ عائد نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید تھے جہاں انہوں نے 60 سے زائد دن سزا کاٹی ۔

Recent Posts

ماورا حسین نے مقبولیت کی دوڑ میں سنگِ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی…

12 mins ago

اساتذہ انتہائی محدود وسائل میں شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی ( قدرت روزنامہ )ورلڈ ٹیچر ڈے پر سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے…

22 mins ago

کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے کتنے ارب ڈالرز کی ضرورت ہے؟وزیرِ اعلیٰ سندھ کی صحافیوں کو بریفنگ

کراچی ( قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی…

30 mins ago

سدھارتھ شکلا کے معاملے میں غیرمحفوظ محسوس کرتی تھی، شہناز گل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے…

32 mins ago

پی ٹی آئی جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا…

57 mins ago

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے…

59 mins ago