شوہر نے بیوی کو رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا،بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) سفاک شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے ظلم کی نئی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے موضوع قمر دین ہانس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر شوہر نے بیوی پر شدید تشدد کیا۔ظالم خاوند نے دوسری شادی کرنے کے لیے بیوی کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر سسرال کو بھجوا دی۔
فوٹیج میں سفاک خاوند کو اپنی بیوی کو اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ کر ڈنڈے سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون درد کے مارے چیخیں مارتی رہیں تاہم ظالم خاوند کو ترس نہ آیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے موقع سے راسی، ڈانڈا اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔جب کہ پولیس کی اطلاع ملنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب کے ایکشن پر پولیس نے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا۔
قبل ازیں پنجاب پولیس نے بتایا کہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے کے بعدرات گئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ایکشن پر متاثرہ خاتون کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ملزم محمد حسین کی گرفتاری کے لیے رات سے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، ڈی پی او بہاولنگر کو ملزم کوجلد گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے۔تاہم اب پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

Recent Posts

احتجاج ختم کیا جاچکا تھا اور کارکنوں کو گھر جانے کا کہا گیا تھا، ترجمان علی امین گنڈاپور

کسی کو نہیں معلوم کون کہاں ہے، ہمیں بڑی مشکل سے کے پی ہاؤس سے…

22 mins ago

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

31 mins ago

عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، چیف جسٹس

ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ…

47 mins ago

سوشل میڈیا لائیکس اور ڈسلائیکس کیلئے اداروں سے کھیلا جا رہا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا…

50 mins ago

فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس، اسرائیل کیخلاف اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں…

1 hour ago

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے، عرفان صدیقی

انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے،عرفان صدیقی…

1 hour ago