جسٹس شوکت صدیقی ،جج ارشد ملک اور جسٹس رانا شمیم کی گواہی نوازشریف و مریم نواز کی پاکدامنی کا ثبوت ٗ معاملے پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کر دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی . مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے میاں نوازشریف اور مریم نواز کے کیسز کے متعلق انکشافات باعث تشویش ہیں .

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے اپنے بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر دبا ڈالنے کے الزامات لگائے ہیں . سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے الیکشن تک میاں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے کا بھی الزام لگایا . جسٹس شوکت صدیقی ،جج ارشد ملک اور جسٹس رانا شمیم کی گواہی میاں نوازشریف اور مریم نواز کی پاکدامنی کا ثبوت ہیں . قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کا از خود نوٹس لیں . . .

متعلقہ خبریں