بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے قبائلی جرگہ تاریخی پیش رفت ہے، نورمحمد دمڑ

وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت نے قبائلی جرگے کی اہمیت دو چند کر دی، ترقی و امن اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیر
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لئے قبائلی جرگے کا انعقاد مثبت اور تاریخی پیش رفت ہے بلوچستان میں قیام امن، ترقی وخوشحالی کے لیے قبائلی جرگہ سنگ میل ثابت ہوگا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے قبائلی جرگے میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ وہ بلوچستان میں قیام امن اور ترقی و خوشحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار قیامِ امن کے لئے قبائلی جرگہ مثبت اور تاریخی پیش رفت ہے جس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی شرکت نے اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کا قیام ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہے اور اس جرگے کا انعقاد قبائلی روایات، باہمی مشاورت اور اعتماد کے فروغ کے لئے موثر قدم ہے جو صوبے اور عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ قبائلی جرگے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلیے وفاق کی جانب سے بھرپور مالی معاونت اور قیام امن کے لیے تمام وسائل کوبروئے کار لانے کے اعلان سے بلوچستان کے عوام خیرمقدم کرتے ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی جرگہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح، صحت و تعلیم کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ امن و امان کے قیام کو بھی اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں مل کر ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی تعمیر کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔