کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی، شادیوں میں شرکت کرنے کے لیے مہمانوں کی تعداد میں مزید اضافے کی اجازت بھی دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا محکمۂ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن 30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جا سکے گا، تاہم مارکیٹ اور بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ہونے والی انڈور تقریبات میں اب 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔محکمۂ داخلہ سندھ کا اپنے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…