اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے گوجرانوالہ اور اوکاڑہ کے اضلاع میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بینکنگ سیکٹر کے ترقیاتی مالیاتی پروگرام کو سراہا۔
عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جی ڈی پی میں 19 فیصد حصے کے ساتھ زرعی شعبہ بہت بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ یونٹس کے لیے خام مال فراہم کرتا ہے ، مجموعی طور پر قومی معیشت میں زراعت کا تقریباً 60-65 فیصد حصہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ متعلقہ حکام کسانوں کی بنیادی لاگت کو کم کرنے اور ان کی فصل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں سہولت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں ، کاشتکاروں کو زرعی منصوبہ بندی میں معاونت، معیاری بیج، جدید زرعی مشینری اور آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.
عمران خان نے کہا کہ حکومت کسانوں کی معاونت سے آئندہ سالوں میں زرعی اجناس کی پیداوار میں مزید اضافے کیلئے کوشاں ہے۔اجلاس میں فخر امام، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…