پہلی 53ٹی ٹونٹی اننگز میں زیادہ رنز،بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی 53 ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ روز پہلے ٹی ٹونٹی مقابلے میں 85 رنز کی شاندار باری کھیلی، وہ اب تک 55 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.18 کی اوسط اور 131.02 کے سٹرائیک ریٹ سے 2120رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور19 نصف سنچریاں شامل ہیں ،بابراعظم نے پہلی 53ٹی ٹونٹی اننگز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 1983 رنز سکور کیے تھے، اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ 1735رنز کے ساتھ تیسرے اور سابق کیوی کرکٹر برینڈ ن میکولم 1655 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بابراعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کم ترین اننگز میں 20 ففٹی پلس سکور کرنے والے بلے باز ہیں ،انہوں نے 53 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا جب کہ ویرات کوہلی کو یہاں تک پہنچنے کے لیے 62 اننگز اور ان کے ہم وطن روہت شرما کو84 اننگز کھیلنی پڑی تھیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

31 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

43 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago