چینی صدر نے بائیڈن کو کھری کھری سنا دیں ،امریکہ کو وارننگ،3گھنٹے طویل ملاقات

نیویار ک (قدرت روزنامہ)چینی صدر کی امریکی صدر بائیڈن سے تین گھنٹے کی طویل ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں چینی صدر نے امریکی صدر بائیڈن کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ امریکہ تائیوان میں اپنی مداخلت بند کرے ورنہ اُسے خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران کہنا تھا تائیوان میں وہ لوگ جو آزادی چاہتے ہیں اور امریکا میں ان کے حامی آگ سے کھیل رہے ہیں۔
امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کے دوران، چینی صدر نے وارننگ دی کہ چین صبر کا مظاہرہ کررہا ہے اور بڑے خلوص اور کوشش کے ساتھ پرامن دوبارہ اتحاد کا خواہاں ہے لیکن اگر تائیوان کے علیحدگی پسند اشتعال انگیزی کرتے ہیں یا ریڈ لائن کو عبور کرتے ہیں، تو چین کو فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، تائیوان اور انسانی حقوق سمیت متعدد موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا،چینی اور امریکی صدور کی تین گھنٹے طویل مختلف موضوعات پر ورچوئل ملاقات ہوئی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago