حیرت ہے اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کیوں ڈری ہوئی ہے، عمران خان

جہلم (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈری ہوئی ہے، ساری دنیا میں ٹیکنالوجی سے ووٹنگ ہورہی ہے،، لیکن ہماری اپوزیشن ٹیکنالوجی سے ووٹنگ کی طرف کیوں نہیں جاتی؟ٹیکنالوجی کی وجہ سے توآج کل لوگ جھوٹ نہیں بول سکتے۔ انہوں نے جہلم میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، افتتاح کیا اور سوچا ٹیکنالوجی آگے بڑھ گئی ہے، حیرت ہے اپوزیشن کیوں مشین سے ڈری ہوئی ہے؟ ساری دنیا میں ٹیکنالوجی سے ووٹنگ ہورہی ہے، لیکن ہماری اپوزیشن ٹیکنالوجی سے ووٹنگ کی طرف کیوں نہیں جاتی؟ آج کل ٹیکنالوجی ایسی ہوگئی ہے کہ آپ جھوٹ نہیں بول سکتے، اگر کوئی وزیراعظم یا وزیر بولتا ہے تو دومنٹ بعد آپ گوگل کرلیں پتا چل جاتا ہے، حکومت جب آئی تو کیا حالات تھے؟ خسارہ تھا، سب سے زیادہ کس حکومت نے قرضوں کی قسطیں واپس کیں؟ یہ سب موبائل فون پر دیکھ سکتے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پلاننگ کرنی ہے، ملک کب آگے بڑھتے ہیں جب وہ اپنی نسلوں کا سوچتے ہیں وہ الیکشن کا نہیں سوچتے، ہم نے اپنی 25 سال سے کم عمر آبادی کیلئے کیا کرنا ہے؟ چین کی لیڈرشپ نے دور کا سوچا کہ ہم نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے؟ پھر ترقی کرنے کے ترقیاتی پراجیکٹ کا سوچا، اگر قوم میٹرو بنانے کا سوچے، پھر الیکشن کا تو قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، ہماری حکومت نے آنے والی نسلوں کا سوچا، آئندہ الیکشن کا نہیں سوچا، سب سے پہلے پاکستان کو پانی کی ضرورت ہے، پانی کی کمی ہورہی ہے، اناج کی ضرورت ہے، پاکستان جب بنا تھا تو آبادی چار کروڑ سے کم تھی، آج 22 کروڑ ہوگئی ہے، ہمیں لوگوں کیلئے اناج پیدا کرنا ہے۔

ملک میں پہلی بارتین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سالوں میں 10ڈیم بنے گے۔ جنگلات کو ختم کردیا گیا، لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا، یہ پہلی حکومت ہے جو اب تک اڑھائی ارب درخت لگا چکی ہے، ہم نے انگریزوں کے جنگلات کو بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ہمارا ٹارگٹ 10ارب درخت لگانے کا ہے۔ اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل پاکستان کی تعریف کررہا ہے، اکانومسٹ میگزین دنیا کی مانی ہوئی ہے ، وہ کہتے ہیں پاکستان نے کورونا کے باعث اپنی عوام اور معیشت کو بچایا، مہنگائی کا سیلاب ساری دنیا میں آیا ہوا ہے، ورلڈ بینک کہتا ہے پاکستان ہمارے دور میں غربت کم ہوئی ہے، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، این سی اوسی ادارہ بنایا،حکومت پر پورا اعتماد ہونا چاہیے۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

7 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

8 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

12 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

15 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

16 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

24 mins ago