اعلیٰ عدلیہ ایک اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے وہ اپنے ہی جج سے کیوں نہیں پوچھ سکتے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ایک اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے وہ اپنے ہی جج سے کیوں نہیں پوچھ سکتے،چیئرمین نیب نے پانچ سو چالیس ارب روپے ریکوری کا دعویٰ کیا مگر سرکاری خزانے نے ایک اعشاریہ چار ارب جمع کرایا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اسی کٹہرے میں کھڑے ہونگے جہاں آج ہم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ تین سال گزرنے کے باوجود مجھے میرا جرم نہیں بتایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے برداشت کرلیا چیئرمین میں اتنی ہمت نہیں۔ قومی احتساب

بیورو کے رقم کی ریکوری کے حوالے سے اعداد و شمار میں تضاد ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ رانا شمیم نے جیسا بیان حلفی دیا ایسا ہی بیان حلفی ثاقب نثار بھی جمع کرائیں ، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جس جج نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ دیا اسکا بیان ریکارڈ پر ہے،جج صاحب فوت ہوگئے مگر فیصلہ برقرار ہے۔

Recent Posts

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

5 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

26 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

37 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

58 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago