بابراعظم کے ’آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا کپتان منتخب ہونے پر والد کا ردعمل

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان منتخب کیے جانے پر اُن کے والد اعظم صدیقی کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ فوٹواور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی ایک تصویر شیئر کرکے کیپشن میں بیٹے بابراعظم کے اعزاز کو پاکستانی عوام کے نام کیا ہے۔
اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ اعزاز قوم ملک پاکستان کے نام اور تمام تعریفوں کے مالک اللّٰہ پاک ہیں، اگر یہ فخر کا مقام ہے تو وہ پاکستانی قوم کا ہے‘۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی لکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔
آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان پاکستان کے بابراعظم کو نامزد کیا گیا جب کہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے اس نامزدگی میں بابراعظم کے علاوہ قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

7 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

24 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

43 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

1 hour ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

2 hours ago