راناشمیم کی نوازشریف سے ملاقات ہوئی، عدلیہ پر حملے کا منصوبہ لندن میں بنا، شہزاد اکبر کابڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ جسٹس (ر) راناشمیم کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی اور عدلیہ پر حملہ آور ہونے کیلئے لندن میں بیٹھ کرمنصوبہ سازی کی گئی۔ ایک انٹرویومیں شہزاداکبر نے کہا کہ بیان حلفی میں جس فیملی کاذکر کیا گیا ان کے دولوگ بھی لندن گئے عدلیہ پرحملہ آورہونے کیلئے لندن میں بیٹھ کرمنصوبہ سازی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کا کیس جب بھی لگتاہے ،عدلیہ کوبراہ راست ٹارگٹ کیاجاتاہے، 17نومبر کو مریم نواز کا کیس ہے اور 15 نومبر کو عدلیہ کے خلاف خبر لگادی گئی۔شہزاداکبر نے

کہا کہ راناشمیم پی سی اوجج رہے حیرت ہے نوازشریف کوپی سی او جج کا سہارا لینا پڑا ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف نیہائیکورٹ کانام لیکراعلیٰ عدلیہ کی توہین کی ہے ،خواجہ آصف کی پریس کانفرنس عدلیہ پرتنقیدکیلئے تھی نوٹس لیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس(ر) راناشمیم قابل بھروسہ گواہ نہیں ،اعلیٰ عدلیہ پربراہ راست حملہ کیا گیا ہے ،مائنڈسیٹ ہے حق میں فیصلہ کرو تو ٹھیک،خلاف کرو گے تو حملے کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شریف خاندان پورامافیاہے،پاکستان میں لاقانونیت لانا چاہتا ہے یہ چاہتے ہیں پاکستان میں طاقتور شخص قانون سے بالاتر ہو ،یہ لوگ تووکیلوں پرحملہ کرتے ہیں گواہوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں مریم نواز اعتراف کرچکی ہیں ایون فیلڈان کی ملکیت ہے ،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں پیش کی گئی جوکیلبری فونٹ کامعاملہ آیاتھا ،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے ذریعے ہی ایون فیلڈکوحسین نواز کی ملکیت ظاہر کیا گیا، اکتوبرکے آخرمیں راناشمیم امریکاگئے ،واپسی پرلندن میں نوازشریف سے ملاقات کی اطلاعات ہیں ،منصوبہ سازی لندن میں کی گئی اوریہاں سے بھی سہولت کارگئے خبرمیں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے اس فیملی کے 2ممبران یہاں سے گئے۔

Recent Posts

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

19 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

29 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

50 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

1 hour ago