ملک بھر میں گیس کا بڑھتا بحران حکومت کو وجوہات سے خبردار کردیاگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرگیس بحران کا بروقت ازالہ نہ کیا گیا تو پاکستان میںبحران سنگین صورتحال اختیار کرجائے گا۔ حکومت نے گیس کی کھپت کے حوالے سے ہمیشہ گھریلو صارفین کو صنعتی صارفین پر فوقیت دی ہے اور گھریلوصارفین کو غیر معقول سبسڈی کے ذریعے وسائل سے فائدہ اٹھانے میں کافی آسانی فراہم کرکے گھریلو استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہے جس سے صنعتی اداروں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ای ایف پی کے صدر نے ایک بیان میں کہاکہ انتہائی رعایتی گیس نرخوں کی وجہ

سے گھریلو سطح پر ہونے والے ضیاع کے باعث اس شعبے کے وسائل ضائع ہورہے ہیں جس سے وسائل کی پیداوار اور کھپت کے درمیان فرق مزید بڑھ گیا ہے۔ پاکستان بھر میں قائم گیس پائپ لائنوں نے بھی اس ضیاع میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے۔ ایک عام سا عالمی تجزیہ اس معاملے کو مزید واضح کر سکتا ہے کہ گیس کی تقسیم کے لیے ایسا انفرااسٹرکچر دنیا میں کہیں نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے ممالک نے اپنے آغاز سے ہی گھریلو شعبے کو گیس پائپ لائن پر مبنی اس طرح کے پرتعیش انفرااسٹرکچر کی سہولت فراہم نہیں کی ہے کیونکہ وہ ایل پی جی یا آر ایل این جی گیس سلنڈر پر انحصار کرتے ہیں۔ آنے والے بحران کے باوجود پاکستان میں سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں یہ مسئلہ بڑھتا رہے گا یعنی اگر مقررہ وقت پر کوئی سدباب نہ کیا گیا حتیٰ کہ حالیہ دنوں میں پیداوار میں خامیوں اور موسم سرما میں بڑھتی طلب نے پاکستان کو قطر سے مہنگے داموں گیس کی سپلائی خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔اسماعیل ستار نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے دعوے کا حوالہ دیا کہ حماد اظہر کا دعویٰ ہے کہ موسم سرما کے دوران ملک میں گیس کی شدید قلت کے پیش نظر گھریلو صارفین کو صرف ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم اسماعیل ستار نے اپنی رائے میں کہا کہ اس مسئلے کا حل خود ہی اس مسئلے کے بنیادی حصے میں مضمر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اوسط گھریلو صارفین کے لیے سبسڈی اور گیس نرخوں کے معیار پر نظر ثانی کرے نیز حکومت کو گھریلو گیس سبسڈی کے روایتی نظام کو قبول کرنے سے پہلے ہمارے خطے کے عالمی اور معاشی حالات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس کا ادراک بھی ہونا چاہیے کہ گیس پائپ لائنوں کا روایتی نظام ناکام ہو رہا ہے اور اگر بروقت کوئی اقدام نہ کیا گیا تو پاکستان کو گیس کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا اس اہم وسائل کا جائزہ اور غوروفکرمستحکم نظام کے قیام میں بہت اہم کردار ادا کرے گا جس سے خطے میں بزنس کمیونٹی کا اعتماد بڑھے گا اورترقی کو فروغ ملے گا۔

Recent Posts

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

18 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

29 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

50 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

1 hour ago