الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق قانون سازی، حکومت کو اجلاس سے قبل بڑی حمایت حاصل ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت آج قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق قانون سازی کا بل پیش کرے گی جس کو پاس کروانے کے لیے پی ٹی آئی کا تحادیوں پر کافی انحصار ہے۔جہانگیر ترین گروپ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔
راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔قبل ازیں متحدہ اپوزیشن اور حکومت کے اتحادیوں میں رابطے بھی بحال ہوگئے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات پر متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پرحکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن میں مسلسل رابطے ہیں، متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کے درمیان تجاویز پر مشاورت ہوئی ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنائی جائیگی۔اپوزیشن کی جانب سے حکومتی سیاہ قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنیکے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں بھی رابطے ہو رہے ہیں۔
اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، حکومت کی جانب سے ای وی ایم کے استعمال اور اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ سمیت انتخابی اصلاحات کے بلز پیش کیے جائیں گے۔ حکومت بھی اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے متحرک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی جس میں انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

2 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

9 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

10 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

23 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

37 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

42 mins ago