بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، سبی اور تربت میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند

سبی 48، تربت 46، نوکنڈی 42 ڈگری سینٹی گریڈ، تیز اور گرد آلود ہواں کا امکان، محکمہ موسمیات
کوئٹہ(قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع اور میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، قلات میں 31، زیارت میں 26، ژوب میں 35، چمن میں 35، گوادر میں 41 اور جیوانی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ نوکنڈی میں بھی درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔