نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ رانا شمیم کی نوازشریف سے وابستگی عیاں ہونے کے بعد تعصب یا ایک فریق کے حق میں ہونے کا تاثر بنتا ہے۔رانا شمیم یا ان کے بیٹے کے نوازشریف سے تعلقات کے اقرار کے بعد استغاثہ کو رانا شمیم کا نوازشریف کے حق میں رحجان ثابت کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔
عجیب بات یہ ہے کہ رانا شمیم کے بھائی چھ تاریخ کو فوت ہوئے اور یہ دس تاریخ کو حلق نامہ سائن کرنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔سابق چیف جج رانا شمیم کی نوازشریف سے بہت زیادہ وابستگی نظر آتی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے میاں نوازشریف اور مریم نواز کے کیسز کے متعلق انکشافات باعث تشویش ہیں۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے اپنے بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر دبا ڈالنے کے الزامات لگائے ہیں۔
سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے الیکشن تک میاں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے کا بھی الزام لگایا۔جسٹس شوکت صدیقی ،جج ارشد ملک اور جسٹس رانا شمیم کی گواہی میاں نوازشریف اور مریم نواز کی پاکدامنی کا ثبوت ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کا از خود نوٹس لیں۔

Recent Posts

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

2 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

3 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

17 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

30 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

35 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

42 mins ago