آٹے کا تھیلامزید50 روپے مہنگا کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نےعندیہ دیا کہ آٹے کا تھیلا مزید 50روپے مہنگا ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پریس کانفرنس میں چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ

کیا کہ گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کیا جائے، گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے نئی فلورملز کو گندم کوٹے کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ پچھلے سال ان دنوں 24 ہزار ٹن روزانہ سرکاری گندم فراہم کی جا رہی تھی، اب 18 ہزار ٹن روزانہ دی جا رہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ منگل سے ہڑتال کی جائے گی۔

Recent Posts

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

1 min ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

14 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

28 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

33 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

39 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی ایس آئی) سنبھالیں گے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری (ڈی جی آئی…

50 mins ago