شائستہ پرویز نے دورانِ عدت ضروری امر کیلئے جانے سے متعلق فتویٰ حاصل کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لیگی رہنما شائستہ پرویز نے دوران عدت پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت پر ضروری امر کیلئے جانے سے متعلق فتویٰ حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔انہوں نے عدت کے دوران ضروری کام سے جانے سے متعلق فتویٰ حاصل کر لیا۔
شائستہ پرویز کے شوہر پرویز ملک کا کچھ روز قبل انتقال ہوا تھا اور اب وہ عدت میں ہیں۔لیکن آج پارلیمنٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ کی قانون سازی کے حوالے سے اجلاس بھی ہونا ہے اور مسلم لیگ ن کے 2 ووٹ کم ہو رہے تھے۔پرویز ملک کا انتقال ہو گیا تھا جب کہ ان کی اہلیہ عدت میں ہیں۔شائستہ پرویز اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے لاہور کی جامعہ اشرفیہ سے عدت کے دوران سفر کرنے کے لیے فتویٰ حاصل کیا۔

شائستہ پرویز ملک اپنے بیٹے علی پرویز کے ساتھ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔

۔خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں حکمت عملی زیر غور آئی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ایوانوں میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔ اس وقت دونوں ایوانوں کے موجود ارکان کی تعداد 440 ہے۔ حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کی ارکان کی تعداد 221 ہے۔ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 213 ہے۔ سینیٹر دلاور خان گروپ کے پاس بھی 6 نشستیں ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے لیے ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوگی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

4 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

11 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

12 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

25 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

39 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

44 mins ago