ماونٹ ایورسٹ سر کرتے ہوئے ساجد سد پارہ کی طبیعت خراب

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ)نامور پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کی طبیعت مائونٹ ایورسٹ کی مہم جوئی کے دوران بگڑ گئی۔ آکسیجن کی کمی کے باعث ساجد سدپارہ کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ساجد سد پارہ کی طبیعت خراب ہونے پر ساتھی کوہ پیماوں نے انہیں باندھ دیا جس کے بعد انہیں بیس کیمپ منتقل کیا گیا۔
ساجد سد پارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں باندھا ہوا ہے اور پانی پلایا جا رہاہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساجد سد پارہ سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ساجد سدپارہ نیپال میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ نیپالی کوہِ پیماؤں نے پاسپورٹ کے ذریعے ساجد سدپارہ کی شناخت کی اور پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کیا گیا۔

ساجد سد پارہ گذشتہ 10 روز سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم کے لیے نیپال میں موجود ہیں اور اس مہم میں ان کے ساتھ 70 سالہ فرانسیسی کوہ پیما مارک بیٹرڈ بھی شریک ہیں۔ الپائن کلب کے سیکرٹری کرار حیدری کا کہنا ہے کہ ساجد سد پارہ بلندی میں آکسیجن کی کمی کے باعث بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ اس بیماری میں عمومی طور پر مریض ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔
اسے دوسرے شخص کو پہچانے میں دشواری ہوتی ہے جبکہ بعض اوقات پھیپھڑوں میں پانی چلے جانے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ اب ساجد سدپارہ کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران اپنے والد علی سد پارہ کے انتقال کے بعد ساجد سد پارہ کافی زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

Recent Posts

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

5 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

6 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

19 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

33 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

38 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

45 mins ago