پاکستان سٹیٹ آئل مزید معاشی بحران کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹیٹ آئل مزید معاشی بحران کا شکار ، پاور سیکٹر سے 192.539 ارب روپے کے حصے کیساتھ ادارے کی وصولیوں کا حجم 398 ارب روپے تک پہنچ گیا۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی خبر کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی وصولیوں کا حجم 398 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو پاور سیکٹر سے 192.539 ارب روپ کے بڑے حصے کے ساتھ ادارے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ تاہم سوئی ناردرن کے پاس RLNG کی مد میں PSO کے 161.025 ارب روپے واجب الادا ہیں اور پی آئی اے کو جیٹ فیول استعمال کرنے پر

21.979 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ 398 ارب روپے کی عدم وصولی نقد بہاؤ کی صورتحال میں اضافے کا باعث بنی ہے جس کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی ادارے کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نقد بہاؤ کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے PSO کو کویت پیٹرولیم کمپنی کے لیٹر آف کریڈٹ (L/Cs) اور ایل این جی کی درآمد کے لیے اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹس (SBLC) کھولنے کے لیے درکار 124 ارب روپے کی رقم کی ادائیگی کے لیے وقت دینا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔اس سے پی ایس او 6 ریفائنریز کی 32 ارب روپے کی رقم ادا کرنے سے بھی قاصر ہے۔ 15 نومبر 2021 تک پی ایس او کی اہم وصولیوں اور قابل ادائیگیوں کی پوزیشن میں یہ سب سامنے آیا ہے۔ وزارت توانائی کے اعلیٰ عہدیداروں میں سے ایک نے بتایا کہ آر ایل این جی کو گھریلو شعبے کی طرف موڑنا آنے والے سردیوں کے موسم میں حکومت کا فیصلہ ہو گا، یہی وجہ ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن فنانس ڈویژن سے پی ایل ایل اور پی ایس او کو 50 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے کا ذہن بنا رہا ہے۔ دوسری صورت میں گھریلو شعبے سے آر ایل این جی کے واجبات کی صفر وصولی کی وجہ سے وہ دیوالیہ ہو جائیں گے۔ آر ایل این جی کا موڑ حکومت نے 2018-19، 2019-20، 2020-21 کی سردیوں میں سیاسی مفادات کے لیے شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے 104 ارب روپے کا گردشی قرضہ بڑھ گیا۔ اگر حکومت آنے والے سردیوں کے موسم میں اسے لگاتی رہی تو آر ایل این جی میں گردشی قرضہ مزید بڑھ جائے گا اور 190 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

Recent Posts

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

6 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

7 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

20 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

34 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

39 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک کون ہیں ؟ اہم معلومات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو…

46 mins ago