’’ایک ہفتے میں مطالبا نہ مانے تو23نومبر کو پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بند ‘‘فلو ملز ایسویسی ایشن نے دھمکی دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)’’ایک ہفتے میں مطالبا نہ مانے تو23نومبر کو پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بند ‘‘فلو ملز ایسویسی ایشن نے دھمکی دے دی . تفصیلات کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر حنیف نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے کی شق ختم کئے جانے سمیت تمام مطالبات نہ مانے گئے تو 23 نومبر کو پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی .

پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نےعندیہ دیا کہ آٹے کا تھیلا مزید 50روپے مہنگا ہو جائے گا . رپورٹ کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی . نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا . پریس کانفرنس میں چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کیا جائے، گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے . دوسری جانب سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے نئی فلورملز کو گندم کوٹے کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا . انہوں نےکہا کہ پچھلے سال ان دنوں 24 ہزار ٹن روزانہ سرکاری گندم فراہم کی جا رہی تھی، اب 18 ہزار ٹن روزانہ دی جا رہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ منگل سے ہڑتال کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں