’’ایک ہفتے میں مطالبا نہ مانے تو23نومبر کو پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بند ‘‘فلو ملز ایسویسی ایشن نے دھمکی دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)’’ایک ہفتے میں مطالبا نہ مانے تو23نومبر کو پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بند ‘‘فلو ملز ایسویسی ایشن نے دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طاہر حنیف نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے کی شق ختم کئے جانے سمیت تمام مطالبات نہ مانے گئے تو 23 نومبر کو پنجاب بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ آٹے کی سپلائی بند کر دی جائے گی ۔پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نےعندیہ دیا کہ آٹے کا تھیلا مزید 50روپے مہنگا ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین فلور ملز

ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے حکومتی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کیا جائے، گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔ دوسری جانب سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے نئی فلورملز کو گندم کوٹے کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ پچھلے سال ان دنوں 24 ہزار ٹن روزانہ سرکاری گندم فراہم کی جا رہی تھی، اب 18 ہزار ٹن روزانہ دی جا رہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ منگل سے ہڑتال کی جائے گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

4 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

11 mins ago

بالی وڈ کپل عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کتنے امیر،دونوں میں کون زیادہ دولت مند ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور…

12 mins ago

عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو سے میری بیٹی کا کوئی تعلق نہیں: جاوید اقبال

لاہور(قدرت روزنامہ)فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی نازیبا…

25 mins ago

عمران خان نے سعودی اور بلغاری سیٹ ناجائز طریقے سے حاصل کیا، توشہ خانہ کا ضمنی چالان تیار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے…

39 mins ago

کراچی: جعلی دستاویزات پر پاکستان آکر جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ )امیگریشن کے عملے نے جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آکر کراچی…

44 mins ago