نواز شریف کی ایما پر عدلیہ کیخلا ف کیا سازش ہو رہی ہے؟ماہر ِ قانون اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ایماء پر عدلیہ کے خلاف بہت کچھ ہو رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے انٹرویو کے دوران کہا کہ رانا شمیم کی نوازشریف سے وابستگی عیاں ہونے کے بعد
تعصب یا ایک فریق کے حق میں ہونے کا تاثر بنتا ہے۔رانا شمیم یا ان کے بیٹے کے نوازشریف سے تعلقات کے اقرار کے بعد استغاثہ کو رانا شمیم کا نوازشریف کے حق میں رحجان ثابت کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔عجیب بات یہ ہے کہ رانا شمیم کے بھائی چھ تاریخ کو فوت ہوئے اور یہ دس تاریخ کو حلق نامہ سائن کرنے کے لیے لندن پہنچ گئے۔سابق چیف جج رانا شمیم کی نوازشریف سے بہت زیادہ وابستگی نظر آتی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے میاں نوازشریف اور مریم نواز کے کیسز کے متعلق انکشافات باعث تشویش ہیں۔سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے اپنے بیان حلفی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر دبا ڈالنے کے الزامات لگائے ہیں۔سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے الیکشن تک میاں نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے کا بھی الزام لگایا۔جسٹس شوکت صدیقی ،جج ارشد ملک اور جسٹس رانا شمیم کی گواہی میاں نوازشریف اور مریم نواز کی پاکدامنی کا ثبوت ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات کا از خود نوٹس لیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

11 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

11 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

11 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

11 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

11 hours ago