جناب سپیکر آپ زیر لب مسکرا رہے ہیں ، کھل کر مسکرائیں، شہباز شریف کے الفاظ پر اسد قیصر کھل کر مسکرا پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سپیکر آپ زیر لب مسکرا رہے ہیں ، کھل کر مسکرائیں ۔ شہباز شریف کے الفاظ پر سپیکر کھل کر مسکرا پڑے ۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت 2018 میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی ، یہ پاکستانی تاریخ کا واحد الیکشن تھا جس کی آمد سے قبل ہی گلی محلوں میں دھاندلی کا شور ہو رہا تھا ، یہ لوگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانا چاہ رہے ہیں تا کہ انہیں 2023 میں عوام کے پاس نہ جانا پڑے کیوں کہ ان کی تین سالہ کارکردگی اس قابل نہیں کہ یہ عوام میں جا کر ووٹ مانگ سکیں اسلئے انہوں نے عوام کے پاس جانے سے بچنے کیلئے ای وی ایم مشین متعارف کی ۔

شہباز شریف نے اس دوران سپیکر کی جانب دیکھا اور کہا کہ جناب سپیکر آپ زیر لب مسکرا رہے ہیں ، کھل کر مسکرائیں ، شہباز شریف کے الفاظ پر سپیکر اسد قیصر کھل کر مسکرائے اور کہا کہ میں اس ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، بتاتا چلوں کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ بل اس حکومت میں پاس ہوئے ہیں ۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

49 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

58 mins ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

1 hour ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

2 hours ago