آزاد کشمیر الیکشن سے قبل حکومت متحرک، ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری

مظفر آباد (قدرت روزنامہ) ا آزاد کشمیر الیکشن سے قبل حکومت متحرک، آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے- تفصیلات کےمطابق وزارت منصوبہ بندی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق بجلی منصوبوں کیلئے 5 ارب 86 کروڑ روپے بھی منظور کر لیے گئے۔
پی ایس ڈی پی سے 133 ارب 66 کروڑ روپیجاری کیے جائیں گے۔رواں مالی سال کا مجموعی پی ایس ڈی پی 900 ارب روپے ہے- دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے سرگرم ہو گئےہیں- وزیراعظم آزاد کشمیر میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں کی قیادت خود کر رہے ہیں- وزیراعظم عمران خان نے آج مظفر آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیسا جائیداد باہر ہوتی تو کبھی امریکا کو”ابسولوٹلی ناٹ “ نہ کہہ سکتا، جس لیڈرکا پیسا کاروبارباہر ہے وہ کبھی عوام کیلئے سٹینڈ نہیں لے گا، بھارتی ظلم کا مقابلہ کرنے والے دلیر کشمیری کبھی ڈرپوک، کرپٹ کو لیڈر تسلیم نہیں کرسکتے،کشمیریوں کا سفیر بن کر نکلوں گااچھا وقت آنے والا ہے۔

انہوں نے آزادکشمیر باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان اور کشمیر کا رشتہ کیا ہے؟ یہ رشتہ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ ایک نظریہ ہے، قوم تب بنتی ہے جب اپنے نظریے پر قائم رہتی ہے، بلوچستان والے کہیں گے ہمارے پاس معدنیات ہیں، پختونخواہ والے کہیں بجلی ہے، پنجاب والے کہیں گے ہم اناج اگاتے ہیں، لیکن قومیں نظریے کی بنیاد پر بنتی ہیں، پیارے رسول ﷺ نے سب لوگوں کو ایک نظریے پر اکٹھا کیا اور دنیا کی امامت کی، ریاست مدینہ کو دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنایا، ہم کیوں چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی آزاد ہوں، وہ بھی اسی نظریے پر آئیں، جس نظریے کی خواب علامہ اقبال نے دیکھی اور قائداعظم نے چالیس سال جدوجہد کی، ہم ہیلتھ کارڈ پہلی بار لے کرآئے ہیں، پختونخواہ میں سارے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے دیا ہے، رواں سال پنجاب میں ہیلتھ کارڈ دیں گے، اسی طرح سال کے آخر میں کشمیریوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئے ہیں، جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ان کو بینک گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیں گے، ایک نیاپروگرام کامیاب پاکستان شروع کررہے ہیں، سب سے پہلے ہر خاندان جو 40فیصد غربت سے نیچے ہے، اس کو بلاسود قرض دیں گے، دو طرح کے اکنامک ماڈل ہیں، ایک ماڈل امیر امیر ہوجائے اور دوسرا ریاست مدینہ کا ماڈل ہے کہ نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھایا جائے، ہر خاندان میں ایک فرد کو ٹیکینکل ایجوکیشن دیں گے، خواتین کو ٹیکینکل ایجوکیشن دیں تو وہ گھر میں بیٹھ کر پیسے کما سکتی ہیں، شہروں میں پناہ گاہیں تاکہ مزدور وہاں رہ سکیں، اور مزدوری کا پیسا بیوی بچوں کو بھیج دیں ،پیارے رسول ﷺ نے ریاست مدینہ کی بنیاد انسانیت، قانون کی بالادستی، خودداری پر رکھی ،لوگ سمجھ لیں کہ انصاف کے نظام کے بغیر کوئی اوپر نہیں جاسکتا،جب تک کسی ملک میں انصاف نہیں ہوتا وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی، بڑے بڑے ڈاکو کہتے ہیں حکومت گرا دیں گے، یہ این آراو مانگ رہے ہیں، جو ہمیشہ ہوا پاکستان میں طاقتور کیلئے اور غریب کیلئے دوسرا قانون ، برطانیہ میں رہنے والے کشمیریوں سے پوچھو کبھی وہاں کسی کوجرات ہوئی کہ طاقتور کو نہ پکڑا جائے۔

Recent Posts

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

17 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

22 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

30 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

42 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

48 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

54 mins ago