آج کی قانون سازی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے ،مسلم لیگ ن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ہی اپنی رائے دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے ، مسلم لیگ ن کے اجلاس سے قبل ہی آج ہونے والی قانون سازی کو آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشترکہ اجلاس سے قبل اپنےبیان میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن چور اگلے الیکشن پرڈاکہ ڈالنے کی قانون سازی بلڈوز کر رہے ہیں ،ہم الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھ اکہ یہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ عوام کی رائے کے قتل کی سازش ہے ،  انتخابی اصلاحات پارلیمانی مشاورت سے ہوتی ہیں،تین سال سے عوام الیکشن چوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان بھی مشترکہ اجلاس میں الیکشن ریفارمز کو رگنگ بل  قرار دے چکی ہیں ۔ شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت آنے والے عام انتخابات کو ابھی سے متنازعہ بنا رہی ہے، ای وی ایم پر الیکشن کمیشن سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتراضات ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بلز بلڈوز کرنے کے لیے مشترکہ اجلاس کا استعمال قابل مذمت ہے۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

53 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

1 hour ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

2 hours ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

2 hours ago