یکطرفہ، زبردستی قانون سازی ہوئی تو عدالت میں چیلنج کرینگے، اپوزیشن کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشترکہ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے یک طرفہ اور زبردستی قانون سازی کی تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر نون لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف نے اتفاق کیا کہ عوام دشمن قانون سازی کی بھرپور مخالفت کی

جائے گی۔اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ایسی قانون سازی کے خلاف احتجاج ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے 3 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا، اس کمیٹی میں فاروق نائیک، اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر (ن) لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی بعد ازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

54 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

1 hour ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

2 hours ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

2 hours ago