کراچی(قدرت روزنامہ) عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کیلئے خوشخبری, پی آئی اے نے اندرون ملک 20 فیصد اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا- تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کیلئے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
خلیجی ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے جاری ہے جو 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے پردیسیوں کی سہولت کیلئے عیدالضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، عیدالضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی اسپیشل ٹرین 19 جولائی کو کراچی اور دوسری ٹرین24 جولائی کوراولپنڈی سے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید الضحیٰ پر 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں اسپیشل ٹرینیں11 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 19 جولائی کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی، دوسری عید ٹرین راولپنڈی سے24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…