پی آئی اے کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کیلئے خوشخبری

کراچی(قدرت روزنامہ) عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کیلئے خوشخبری, پی آئی اے نے اندرون ملک 20 فیصد اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا- تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے عید کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کیلئے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کیلئے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کیلئے یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں ‏گی۔

خلیجی ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے جاری ہے جو 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے پردیسیوں کی سہولت کیلئے عیدالضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، عیدالضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، پہلی اسپیشل ٹرین 19 جولائی کو کراچی اور دوسری ٹرین24 جولائی کوراولپنڈی سے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید الضحیٰ پر 2 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں اسپیشل ٹرینیں11 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 19 جولائی کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی، دوسری عید ٹرین راولپنڈی سے24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوگی۔

Recent Posts

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

1 min ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

6 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

12 mins ago

ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے کا کسی کو حق نہیں، سنی علما کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماکونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے مختلف نجی ٹی وی…

17 mins ago

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔…

31 mins ago

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار…

48 mins ago