ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس میں 2رکنی پراسیکیوٹر ٹیم مقرر کردی گئی،2رکنی ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں،2رکنی پراسیکیوٹر ٹیم ثنا یوسف قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی،پراسیکیوٹر کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرےگی،پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد ثنا یوسف قتل کیس کا چالانا مضبوط بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert