ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر نکولس پورن نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

کیریبین (قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر نکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
نکولس پورن نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور مجموعی طور پر 167 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں 61 ون ڈے اور 106 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ 29 سالہ پورن نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز بنائے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں پورن نے لکھا ہے کہ اگرچہ میرے بین الاقوامی کیریئر کا یہ باب ختم ہو رہا ہے لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ سے میری محبت کبھی ختم نہیں ہو گی، میں ٹیم کیلئے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔
ان کا آخری بین الاقوامی میچ دسمبر 2024 میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل تھا، اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور 2023 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی دور رہے۔