پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں دوران ٹریڈنگ 900سےزائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا،جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 558 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی نظریں بجٹ پر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔