صفدرآباد: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی نے بیوی کیساتھ ملکر بہن کو قتل کردیا

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)صفدرآباد میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر سگے بھائی نے بیوی اور ساس کیساتھ ملکر سگی بہن کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صفدرآباد کے نواحی گاؤں ناصر آباد میں مقتولا کوثر بی بی نے اپنے بھائی بابر علی سے جائیداد میں حصہ مانگا جس پرطیش میں آکر بابر علی نے اپنی بیوی اور ساس کیساتھ ملک کرسگی بہن کے گلہ میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نےلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکےمقدمہ درج کرلیا۔

WhatsApp
Get Alert